254

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ نے عمر عبد الرحمن جنجوعہ صدر، ہماجمیل بابر سینئر نائب صدر، الیاس جہانگیر کو جنرل سیکیرٹری (اسلام اآباد)منتخب کر لیا

اسلام آباد()پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اسلام آباد باڈی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں اسلام آباد کی باڈی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔جس میں صدر عمر عبد الرحمن جنجوعہ سنیئر نائب صدر ہما جمیل بابر ایڈوکیٹ نائب صدر شہزاد احمد مہر جنرل سیکٹریری الیاس جہانگیر ڈپٹی جنرل سیکریٹری راجہ افضال اور انفارمیشن سیکریٹری انعام الحق کو منتخب کیا گیا۔
چیئرمین پی ایف یو سی فرخ شہباز وڑائچ نے باڈی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ باڈی نئی لکھنے والوں کے لیے اچھے انداز میں کام کرے گی۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ نئے لکھنے والوں کے لیے ورکشاپس کا ماہانہ طور پر آغاز کیا جائے گا اور لکھاریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں