118

سنجےکی زندگی پرایک اور فلم بنانے کا اعلان رام گوپال ورما کو مہنگا پڑگیا

چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم’’سنجو‘‘کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کے ایک اور ہدایتکار رام گوپال ورما نے بھی سنجے دت کی زندگی پر فلم ’’سنجودی ریئل اسٹوری‘‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی راجکمار ہیرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہدایت کار نے سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں خصوصاً اے کے 56 رائفل اور ممبئی حملوں کے واقعات کو فلم میں بہتر طریقے سے اجاگر نہیں کیا لہٰذا اب وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائیں گےاور پورا سچ بتائیں گے تاہم رام گوپال ورما کے اس اعلان کے بعد سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے رام گوپال ورما پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہدایت کار کو سنجے کی زندگی پر پھر سے فلم بنانے کی اجازت لینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی وہ اگر صرف سنجے سے ہی اجازت لے لیتے تو پھر ہم میں سے کوئی بھی ہدایت کار کو منع کرنے کا جواز نہیں رکھ سکتا تھا۔
نمرتا دت نے مزید کہا کہ کیا یہ ضروری ہے کہ سنجے کی تلخیوں سے بھری زندگی کو فلم کے ذریعے بار بار دکھا کر انہیں تکلیف دی جائے کیوں کہ زندگی کے جس مراحل سے سنجو گزرا ہے ہم بھی اسی مراحل سے گزرے ہیں اور جب سنجے نشے کی لت میں مبتلا ہوا تھا تب ہمیں کم از کم یہ پتہ تھا کہ اسے بحالی مرکز بھیجا جا سکتا ہے لیکن جیل جانے والے وقعے پر ہمارا کوئی اختیار نہیں تھا وہ وقت ہم سب کے لئے انتہائی درد ناک تھا اور اُس کے درد کو ہم صرف بے بسی سے دیکھتے رہے لہذا اب ہم سنجے کی زندگی پر کوئی بھی فلم بنتے دیکھنا نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں